بنگال کے عظمت رفتہ کو یاد کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے آج بنگال گلوبل بزنس
سمٹ کے افتتاحی تقریب میں کہا کہ تقسیم ہند اور اس کے بعد پیدا ہونے والے
حالات نے بنگال کی معیشت کی کمر توڑدی اور جس بنگال سے متعلق یہ کہا جاتا
تھا کہ وہ جو آج سوچتا ہے کل ہندوستان سوچتا ہے وہ پسماندگی کا شکار ہوگیا
مگر گزشتہ پانچ اور چھ برسوں میں بنگال
عظمت رفتہ کی بحالی کی طرف گامزن ہے
۔بنگال گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ملک کے وفاقی نظام
اور ریاست و مرکزی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات و تعاون باہمی پرزور دیتے
ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تما م ریاستیں ملک کی ضروری ہیں ۔اس لیے مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تعلقات ، تعان باہمی اور ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔